ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حج بھون کو ٹیپو سلطان کا نام اس معاملہ سے میرا کوئی تعلق نہیں: کمارسوامی

حج بھون کو ٹیپو سلطان کا نام اس معاملہ سے میرا کوئی تعلق نہیں: کمارسوامی

Tue, 26 Jun 2018 10:41:21    S.O. News Service

بنگلورو،26؍جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آج یہ کہہ کر اپنے ہاتھ دھولئے کہ حج بھون کا نام ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے کے معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ اس معاملے میں انہیں کوئی اطلاع بھی نہیں ہے۔ ودھان سودھا میں آج نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔کاویری ریور اتھارٹی کی تشکیل سے متعلق انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں میں نے وزیراعظم نریندر مودی کو راست کوئی خط نہیں لکھا بلکہ میں نے خود وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر برائے آبی وسائل نتن گڈکری سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس سلسلہ میں ماہرین قانون سے مشورہ کرکے اگلی کارروائی کی جائے گی۔


Share: